سورة الضحى - آیت 9

فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس لیکن یتیم، پس (اس پر) سختی نہ کر۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَاَمَّا الْيَتِيْمَ فَلَا تَقْهَرْ: آپ نے یتیمی اور اس کی تلخی اور بے چارگی دیکھی ہے اور یہ بھی دیکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کس طرح آپ کو جگہ دی اور آپ پر بے پناہ مہربانیاں فرمائیں، اب دونوں چیزوں کا تقاضا ہے کہ یتیم پر سختی نہ کرو بلکہ زیادہ سے زیادہ حسن سلوک کرو۔