سورة الليل - آیت 13

وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بلاشبہ ہمارے ہی اختیار میں یقیناً آخرت اور دنیا ہے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَ الْاُوْلٰى: راستہ بتانا صرف ہمارے ذمے کیوں ہے؟ اس لیے کہ دنیا اور آخرت دونوں کے بنانے والے اور ان کے مالک ہمیں ہیں، تو ان کا راستہ بھی ہم ہی جانتے ہیں۔