سورة الفجر - آیت 27
يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اے اطمینان والی جان !
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
يٰاَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىِٕنَّةُ : ’’ النَّفْسُ الْمُطْمَىِٕنَّةُ ‘‘ اطمینان والی جان، جسے اللہ، اس کے رسول اور ان کے احکام کے حق ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں، بلکہ پوری تسلی ہے۔