سورة الفجر - آیت 21

كَلَّا إِذَا دُكَّتِ الْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

ہرگز نہیں، جب زمین کوٹ کوٹ کر ریزہ ریزہ کردی جائے گی۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

كَلَّا اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّا:’’ كَلَّا ‘‘ ہر گز نہیں، یعنی تمھیں ہرگز ایسے نہیں کرنا چاہیے، بلکہ وہ وقت سامنے رکھنا چاہیے جب قیامت کے پہلے نفخہ کے ساتھ زمین ریزہ ریزہ کرکے ہموار چٹیل میدان بنا دی جائے گی۔