سورة الفجر - آیت 9
وَثَمُودَ الَّذِينَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ثمود کے ساتھ ( کس طرح کیا) جنھوں نے وادی میں چٹانوں کو تراشا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ ثَمُوْدَ الَّذِيْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ: ’’جَابُوْا ‘‘ ’’جَابَ يَجُوْبُ جَوْبًا‘‘ (ن) کاٹنا۔ ’’ الصَّخْرَ ‘‘ اسم جنس ہے، چٹانیں۔ مفسرین کہتے ہیں کہ ثمود پہلے لوگ ہیں جنھوں نے پہاڑوں کو کاٹ کر گھر بنائے۔ (شوکانی) آج کل اس ’’وادی القریٰ ‘‘ کا نام ’’العلاء‘‘ ہے جو سعودی عرب میں ہے اور وہ مدائن صالح ( جو ثمود کا مرکزی شہر تھا) سے تقریباً بیس میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ (دیکھیے سورۂ حجر : ۸۲) (اشرف الحواشی)