سورة الفجر - آیت 3
وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جفت اور طاق کی!
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ الشَّفْعِ وَ الْوَتْرِ : جفت وہ عدد ہے جو دو برابر حصوں میں تقسیم ہو جائے، جیسے دو، چار، چھ وغیرہ اور طاق وہ عدد ہے جو اس طرح تقسیم نہیں ہوتا، مثلاً ایک ، تین ، پانچ وغیرہ۔ کائنات کی کوئی بھی چیز گنتی کے وقت ان دو حالتوں سے خالی نہیں۔ تمام چیزیں بڑھتے وقت بھی طاق سے جفت اور جفت سے طاق ہوتی چلی جاتی ہیں اور گھٹتے وقت بھی۔ مثلاً ایک سے دو، پھر تین پھر چار وعلیٰ ہذا القیاس اور دس سے نو، پھر آٹھ سے سات و علیٰ ہذاالقیاس۔