سورة الغاشية - آیت 21
فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنتَ مُذَكِّرٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس تو نصیحت کر، تو صرف نصیحت کرنے والا ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَذَكِّرْ اِنَّمَا اَنْتَ مُذَكِّرٌ ....: آپ کا کام نصیحت کرنا ہے، زبردستی مسلمان کرنا نہیں، جیساکہ فرمایا: ﴿ لَا اِكْرَاهَ فِي الدِّيْنِ ﴾ [ البقرۃ : ۲۵۶ ] ’’دین میں کوئی زبردستی نہیں۔‘‘