سورة الطارق - آیت 10

فَمَا لَهُ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو اس کے پاس نہ کوئی قوت ہوگی اور نہ کوئی مددگار۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَمَا لَهٗ مِنْ قُوَّةٍ وَّ لَا نَاصِرٍ: آدمی گرفتار ہو جائے تو اپنی قوت سے چھوٹ جاتا ہے یا کسی کی مدد سے ، مگر اس دن اس میں نہ خود بچ نکلنے کی قوت ہو گی اور نہ کوئی اس کی مدد کو آنے والا ہوگا۔