سورة البروج - آیت 17

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کیا تیرے پاس ان لشکروں کی خبر پہنچی ہے؟

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

هَلْ اَتٰىكَ حَدِيْثُ الْجُنُوْدِ ....: یہ جو فرمایا تھا کہ اللہ کی پکڑ بڑی سخت ہے، اسے دلوں میں جما دینے کے لیے ثمود و فرعون کے دو قصے جو عرب میں زیادہ مشہور تھے، وہ اہلِ مکہ کو یاد دلائے، تاکہ وہ ان قصوں سے عبرت پکڑیں۔ (احسن التفاسیر) اس کے علاوہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کو تسلی دلانا بھی مقصود ہے۔