سورة الانشقاق - آیت 12
وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بھڑکتی آگ میں داخل ہوگا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ يَصْلٰى سَعِيْرًا (12) اِنَّهٗ كَانَ فِيْ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا: اسے دنیا میں آخرت کا کوئی خوف نہ تھا، وہ اپنے بیوی بچوں اور دنیا کی نعمتوں میں ایسا مگن اور خوش تھا کہ پروردگار کے پاس حاضری کو بھول ہی گیا۔ نتیجہ یہ کہ آج جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوگا۔ اس کے برعکس اہل ایمان اپنی دنیا میں گزری ہوئی زندگی کو یاد کرکے کہیں گے: ﴿ اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِيْ اَهْلِنَا مُشْفِقِيْنَ ﴾ [ الطور : ۲۶ ] ’’ ہم اس سے پہلے اپنے گھر والوں میں ڈرنے والے تھے (کہ انجام کیا ہوگا)؟‘‘ آج وہ اپنے گھر خوش خوش لوٹیں گے، فرمایا: ﴿ وَ يَنْقَلِبُ اِلٰى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا ﴾ [ الانشقاق : ۹ ] ’’اور وہ اپنے گھر کی طرف خوش خوش واپس لوٹے گا۔‘‘