سورة المطففين - آیت 24
تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو ان کے چہروں میں نعمت کی تازگی پہچانے گا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
تَعْرِفُ فِيْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيْمِ: دنیا میں خوش حال لوگوں کے چہروں کی تازگی سے معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ صاحب آسائش لوگ ہیں، اسی طرح جنتی لوگوں کے چہرے جنت کی نعمتوں سے ایسے ترو تازہ، پر رونق اور خوش و خرم ہوں گے کہ دیکھنے والا دیکھتے ہی پہچان لے گا کہ وہ کس قدر نعمت اور عیش و آرام میں ہیں۔