سورة التكوير - آیت 7

وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور جب جانیں ملائی جائیں گی۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ : ’’اور جب جانیں ملائی جائیں گی‘‘ اس کی دو تفسیریں ہیں، پہلی یہ کہ جانیں جسموں کے ساتھ ملائی جائیں گی۔ یہاں سے دوسرے نفخہ کے بعد کے حالات ہیں، تو سب دوبارہ زندہ ہو جائیں گے۔ دوسری یہ کہ جانوں کی قسمیں بنا دی جائیں گی، نیکوں کو نیکوں کے ساتھ اور گناہ گاروں کو گناہ گاروں کے ساتھ ملا دیا جائے گا، جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿اُحْشُرُوا الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا يَعْبُدُوْنَ ﴾ [ الصافات : ۲۲ ] ’’جمع کرو ان لوگوں کو جنھوں نے ظلم کیا اور ان کے ہم شکلوں کو اور ان کو جن کی وہ عبادت کیا کرتے تھے۔‘‘ دوسری تفسیر عمر رضی اللہ عنہ نے فرمائی ہے۔ [ دیکھیے بخاري، التفسیر، باب : ﴿إذا الشمس کورت﴾، بعد ح : ۴۹۳۷ ]