سورة التكوير - آیت 4
وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جب دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں بے کار چھوڑ دی جائیں گی۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ اِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ:’’الْعِشَارُ‘‘ ’’عُشَرَاءُ‘‘کی جمع ہے، دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں جو عربوں کے ہاں نہایت عزیز ہوتی تھیں۔صور پھونکے جانے کی ابتدا میں جو گھبراہٹ پیدا ہوگی اس میں اتنی نفیس اور عزیز چیزوں کو بھی کوئی نہیں سنبھالے گا، ہر ایک کو اپنی پڑی ہوگی۔