سورة عبس - آیت 33
فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس جب کانوں کو بہرا کرنے والی ( قیامت) آجائے گی۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ : ’’ الصَّآخَّةُ ‘‘ یعنی کانوں کو بہرا کر دینے والی نفخ صور کی ہولناک آواز جس سے قیامت قائم ہو جائے گی۔