سورة عبس - آیت 30

وَحَدَائِقَ غُلْبًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور گھنے باغات۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ حَدَآىِٕقَ غُلْبًا : ’’حَدَآىِٕقَ‘‘ ’’حَدِيْقَةٌ‘‘ کی جمع ہے، پھل دار درختوں کا باغ جس کے گرد دیوار ہو۔ ’’حَدَقَ يَحْدِقُ‘‘ (ض) گھیرنا۔’’ غُلْبًا ‘‘ ’’أَغْلَبُ‘‘ اور’’غَلْبَاءُ‘‘ کی جمع ہے۔ ’’غَلِبَ يَغْلَبُ‘‘ ( س) موٹی گردن والا ہونا، مراد گھنے باغ۔