سورة عبس - آیت 27
فَأَنبَتْنَا فِيهَا حَبًّا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر ہم نے اس میں اناج اگایا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَاَنْۢبَتْنَا فِيْهَا حَبًّا....:’’ قَضْبًا ‘‘ ’’قَضَبَ يَقْضِبُ‘‘ (ض) (کاٹنا) کا مصدر بمعنی اسم مفعول ہے، یعنی زمین کی وہ پیداوار جو سال میں کئی مرتبہ کاٹی جاتی ہے، مراد ترکاری ہے۔ وہ چارے بھی اس میں آجاتے ہیں جو بار بار کاٹے جاتے ہیں۔