سورة النازعات - آیت 43
فِيمَ أَنتَ مِن ذِكْرَاهَا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس کے ذکر سے تو کس خیال میں ہے؟
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فِيْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰىهَا : یعنی جب آپ کو خود ہی اس کا مقرر وقت معلوم نہیں تو آپ انھیں کیا بتائیں گے اور آپ کا اس کے ذکر سے کیا تعلق؟