سورة النازعات - آیت 16
إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جب اس کے رب نے اسے مقدس وادی طویٰ میں پکارا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اِذْ نَادٰىهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى : ’’ طُوًى ‘‘ طور سینا کے دامن میں واقع ایک وادی کا نام ہے۔ موسیٰ علیہ السلام پر مدین سے واپسی پر پہلی وحی یہیں اتری۔ دیکھیے سورۂ طٰہٰ (۱۲)۔