سورة النبأ - آیت 19
وَفُتِحَتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ أَبْوَابًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور آسمان کھولا جائے گا تو وہ دروازے دروازے ہوجائے گا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًا : آسمان میں اب بھی دروازے موجود ہیں، جیسا کہ سورئہ اعراف (۴۰) میں ہے اور حدیث معراج میں بھی اس کا ذکر ہے، مگر اس وقت آسمان اس طرح پھٹے گا جیسے وہ سارے کا سارا دروازوں کی شکل اختیار کر گیا ہے اور یہ پھٹنا فرشتوں کے اتارے جانے کے لیے ہو گا،جیسا کہ فرمایا : ﴿ وَ يَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالْغَمَامِ وَ نُزِّلَ الْمَلٰٓىِٕكَةُ تَنْزِيْلًا﴾ [ الفرقان : ۲۵ ] ’’جس دن آسمان بادل کے ساتھ پھٹ جائے گا اور فرشتے لگاتار اتارے جائیں گے۔‘‘