سورة المرسلات - آیت 50
فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر اس کے بعد وہ کس بات پر ایمان لائیں گے؟
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَبِاَيِّ ....: یعنی قرآن جو اللہ کا اپنا کلام ہے اور جس کا انداز انتہائی مؤثر اور دل نشیں ہے، جس کی چھوٹی سے چھوٹی سورت کا جواب کوئی پیش کر سکا ہے نہ کر سکے گا، اس پر یہ کفار ایمان نہیں لاتے تو پھر وہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟