سورة المدثر - آیت 53
كَلَّا ۖ بَل لَّا يَخَافُونَ الْآخِرَةَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا، بلکہ وہ آخرت سے نہیں ڈرتے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
كَلَّا بَلْ لَّا يَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَ: ’’ كَلَّا ‘‘ یعنی ایسا تو ہر گز نہیں ہو سکتا کہ ان میں سے ہر ایک کو کتاب دی جائے اور ان کے انکار کی وجہ بھی یہ نہیں، بلکہ ان کے نصیحت سے بھاگنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ان کا آخرت پر ایمان نہیں اور تمام خرابیوں کی جڑ یہی ہے۔ جب تک یہ لوگ دنیا کی زندگی کو سب کچھ سمجھتے رہیں گے آپ ان کو ان کے تقاضوں کے مطابق کوئی معجزہ بھی دکھا دیں تو وہ اسے جادو قرار دے کر ماننے سے انکار کر دیں گے۔ دیکھیے سورۂ انعام (۷)۔