سورة المدثر - آیت 12
وَجَعَلْتُ لَهُ مَالًا مَّمْدُودًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور میں نے اسے لمبا چوڑا مال عطا کیا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ جَعَلْتُ لَهٗ مَالًا ....: ’’ مَمْدُوْدًا ‘‘ ’’مَدَّ يَمُدُّ‘‘ (ن) سے اسم مفعول ہے، پھیلایا ہوا۔ یعنی مال مویشی، کھیت، باغات، کاروبار اور تجارت وغیرہ ہر قسم کا لمبا چوڑا مال عطا کیا۔ ’’ شُهُوْدًا ‘‘ ’’شَاهِدٌ‘‘ کی جمع ہے، ہر وقت خدمت میں حاضر بیٹے عطا کیے۔ بیٹے اللہ کی نعمت ہیں اور پاس رہ کر سارا کام سنبھال لیں اور خدمت کے لیے مستعدرہیں تو مزید نعمت ہیں۔ ’’ مَهَّدْتُّ ‘‘ (تفعیل) بچھانا، مہیا کرنا۔ یعنی مال و اولاد کے ساتھ جاہ و حشمت اور سرداری کے تمام اسباب اس کے لیے ہموار کر دیے۔