سورة المدثر - آیت 8
فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سو جب صور میں پھونکا جائے گا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَاِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُوْرِ ....: ’’ النَّاقُوْرِ ‘‘ ’’نَقَرَ يَنْقُرُ‘‘ ( ن) سے ’’فَاعُوْلٌ‘‘ کے وزن پر ہے جس کا معنی ہے پھونکنا، ایسی ضرب لگانا کہ سوراخ ہو جائے، مراد صور ہے۔ شروع سورت میں ڈرانے کا حکم ہے، اب اس کی تفصیل ہے کہ جس دن صورمیں پھونکا جائے گا اور ہر چیز فنا ہو نے کے بعد دوبارہ سب لوگ قبروں سے نکل کر اللہ کے حضور پیش ہوں گے تو وہ ایک مشکل دن ہوگا۔