سورة المزمل - آیت 12

إِنَّ لَدَيْنَا أَنكَالًا وَجَحِيمًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بلاشبہ ہمارے پاس بیڑیاں ہیں اور سخت بھڑکتی ہوئی آگ۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِنَّ لَدَيْنَا اَنْكَالًا ....: ’’ اَنْكَالًا ‘‘ نِكْلٌ‘‘ (نون کے کسرہ کے ساتھ) کی جمع ہے، جانور کے پاؤں کی زنجیر اور لگام کے لوہے والے حصے کو کہتے ہیں۔ ’’ جَحِيْمًا ‘‘ ’’جَحْمَةٌ‘‘ (آگ کا سخت بھڑکنا) سے مشتق ہے۔( راغب) ’’ ذَا غُصَّةٍ ‘‘ جو گلے میں پھنس جائے، نہ نگل سکے نہ اگل سکے۔