سورة المعارج - آیت 15
كَلَّا ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ہرگز نہیں! یقیناً وہ (جہنم) ایک شعلہ مارنے والی آگ ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
كَلَّا اِنَّهَا لَظٰى:’’ كَلَّا ‘‘ یعنی ایسا ہر گز نہیں ہوگا کہ وہ اپنے فدیہ میں کسی اور کو عذاب کے حوالے کرکے بچ جائے، بلکہ وہ جہنم ایک شعلے مارنے والی آگ ہے۔ ’’ لَظٰى ‘‘ ’’لَظِيَ يَلْظٰي لَظًي‘‘ (ع) آگ کا بھڑکنا، شعلے مارنا۔ مصدر بمعنی اسم فاعل برائے مبالغہ ہے۔