سورة الحاقة - آیت 21

فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس وہ ایک خوشی والی زندگی میں ہوگا۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَهُوَ فِيْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ....: جنت میں کوئی فکر و غم ہوگا نہ مرض، نہ موت، نہ تھکاوٹ، نہ بڑھاپا، نہ کوئی نقص، نہ عیب اور نہ کمزوری۔ ہر نعمت جو دل چاہے گا بلکہ جو خیال کی رسائی سے بھی بلند ہے، ملے گی۔ ان تمام باتوں کو ’’عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ‘‘ کے لفظ سے ادا فرما دیا ہے۔