سورة الواقعة - آیت 29
وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ایسے کیلوں میں جو تہ بہ تہ لگے ہوئے ہیں۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍ: ’’ طَلْحٍ ‘‘ کیکر کو بھی کہتے ہیں اور کیلے کو بھی۔ ’’ مَنْضُوْدٍ ‘‘ (تہ بہ تہ) سے تعیین ہو گئی کہ یہاں کیلے مراد ہیں۔