سورة الواقعة - آیت 11
أُولَٰئِكَ الْمُقَرَّبُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہی لوگ قریب کیے ہوئے ہیں۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اُولٰٓىِٕكَ الْمُقَرَّبُوْنَ (11) فِيْ جَنّٰتِ النَّعِيْمِ: یعنی ایمان لانے میں اور ہر خیر کے کام میں دوسروں سے سبقت لے جانے والوں کا درجہ بھی عام اہلِ ایمان سے زیادہ ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ کا خاص قرب بھی انھی کو حاصل ہو گا اور انھیں ملنے والی جنت اصحاب الیمین کو ملنے والی جنت سے درجے اور نعمتوں میں افضل ہو گی، جیسا کہ اس سے پہلے سورۂ رحمان میں گزرا ہے اور یہاں بھی ’’ عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍ ‘‘ سے اس کی تفصیل آ رہی ہے۔ ’’ جَنّٰتِ النَّعِيْمِ ‘‘ کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ صافات (۴۳)۔