سورة الواقعة - آیت 4

إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جب زمین ہلائی جائے گی، سخت ہلایا جانا۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّا: يہ ’’ اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ ‘‘ سے بدل ہے۔ ’’رَجَّ يَرُجُّ رَجًّا‘‘ (ن) شدید حرکت دینا۔ ’’ رَجًّا ‘‘ مصدر کے ساتھ تاکید میں مبالغہ مقصود ہے۔ یہ وہی بات ہے جو ’’ اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَا ‘‘ اور ’’ اِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيْمٌ ‘‘ میں بیان فرمائی گئی ہے۔