سورة القمر - آیت 41
وَلَقَدْ جَاءَ آلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بلاشبہ یقیناً فرعون کی آل کے پاس ڈرانے والے آئے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ لَقَدْ جَآءَ اٰلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ: آلِ فرعون کو ڈرانے اور خبردار کرنے والوں سے مراد ان کے پاس آنے والے پیغمبر موسیٰ اور ہارون علیھما السلام بھی ہیں اور ان کو دیے جانے والے نو (۹) معجزات بھی، جنھیں اللہ تعالیٰ نے ’’ تِسْعَ اٰيٰتٍ بَيِّنٰتٍ ‘‘ قرار دیا ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ بنی اسرائیل (۱۰۱) کی تفسیر۔