سورة القمر - آیت 39

فَذُوقُوا عَذَابِي وَنُذُرِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

سو چکھو میرا عذاب اور میرا ڈرانا۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَذُوْقُوْا عَذَابِيْ وَ نُذُرِ ....: یہاں قوم نوح، عاد، ثمود اور قومِ لوط چاروں کے تذکرے میں یہ دونوں باتیں بار بار دہرائی ہیں، تاکہ متعدد مرتبہ ذکر کے دوران کسی بار ہی ان کی طرف توجہ ہو جائے۔سورۂ رحمن میں ’’ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ‘‘ اور سورۂ مرسلات میں ’’ وَيْلٌ يَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ ‘‘ کو بار بار دہرانے میں بھی یہی حکمت ملحوظ ہے۔