سورة القمر - آیت 25
أَأُلْقِيَ الذِّكْرُ عَلَيْهِ مِن بَيْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ أَشِرٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا یہ نصیحت ہمارے درمیان میں سے اسی پر نازل کی گئی ہے؟ بلکہ وہ بہت جھوٹا ہے، متکبر ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ ءَاُلْقِيَ الذِّكْرُ عَلَيْهِ مِنْۢ بَيْنِنَا....: اس کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ ص (۸) کی تفسیر۔ 2۔ بَلْ هُوَ كَذَّابٌ اَشِرٌ: ’’ اَشِرٌ‘‘ ’’أَشَرَ يَأْشِرُ أَشْرًا‘‘(ض) سے اسم فاعل ہے، متکبر، اکڑنے والا۔