سورة القمر - آیت 20

تَنزِعُ النَّاسَ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنقَعِرٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

لوگوں کو اکھاڑ پھینکتی تھی، جیسے وہ اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہوں۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

تَنْزِعُ النَّاسَ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ: ’’نَزِعَ يَنْزَعُ نَزْعًا‘‘ (ع) ’’اَلشَّيْءَ مِنْ مَّكَانِهٖ‘‘ کسی چیز کو اس کی جگہ سے اکھاڑ پھینکنا۔ ’’مُنْقَعِرٍ ‘‘ ’’ قَعْرٌ ‘‘ (گہرائی) سے ہے، اکھڑا ہوا۔ مزید دیکھیے سورۂ حاقہ(۷) کی تفسیر۔