سورة النجم - آیت 56

هَٰذَا نَذِيرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْأُولَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یہ پہلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والا ہے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

هٰذَا نَذِيْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلٰى: یعنی یہ رسول بھی ان ہلاک کی جانے والی قوموں کو ڈرانے والے پہلے رسولوں کی جماعت کا ایک فرد ہے، جو تمھیں ڈرانے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ اس کا آنا کوئی انوکھی بات نہیں جو تمھاری سمجھ میں نہ آ رہی ہو، جیسا کہ فرمایا : ﴿قُلْ مَا كُنْتُ بِدْعًا مِّنَ الرُّسُلِ ﴾ [ الأحقاف : ۹ ] ’’کہہ دے میں رسولوں میں سے کوئی انوکھا نہیں ہوں۔‘‘