سورة الذاريات - آیت 25
إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا ۖ قَالَ سَلَامٌ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جب وہ اس پر داخل ہوئے تو انھوں نے سلام کہا۔ اس نے کہا سلام ہو، کچھ اجنبی لوگ ہیں۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ اِذْ دَخَلُوْا عَلَيْهِ فَقَالُوْا .....:’’ سَلٰمًا ‘‘ اور ’’ سَلٰمٌ ‘‘ کے فرق کے لیے دیکھیے سورۂ ہود (۶۹) کی تفسیر۔ 2۔ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَ: یہ بات دل میں کہی یا گھر والوں سے کہی اور ممکن ہے انسانی شکل میں آنے والے فرشتوں سے کہی ہو کہ آپ اس علاقے میں نئے تشریف لائے ہیں، پہلے کبھی آپ کو یہاں نہیں دیکھا۔