سورة الذاريات - آیت 13
يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جس دن وہ آگ پر تپائے جائیں گے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُوْنَ: ’’فَتَنَ يَفْتُنُ‘‘ (ن،ض) کا معنی آزمانا بھی ہے اور جلانا بھی۔ کھرے یا کھوٹے کی پہچان کے لیے سونے کو آگ میں پگھلایا جائے تو کہتے ہیں : ’’فَتَنْتُ الذَّهَبَ۔‘‘ فرمایا، وہ روزِ جزا اس دن ہو گا جب انھیں آگ پر رکھ کر تپایا اور جلایا جائے گا۔