سورة محمد - آیت 5

سَيَهْدِيهِمْ وَيُصْلِحُ بَالَهُمْ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ ضرور انھیں راستہ دکھائے گا اور ان کا حال درست کر دے گا۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

سَيَهْدِيْهِمْ وَ يُصْلِحُ بَالَهُمْ: یعنی اللہ تعالیٰ ان کی محنت ٹھکانے لگائے گا، انھیں جنت کے راستے پر لے جائے گا اور آخرت میں پیش آنے والے تمام مراحل میں ان کی حالت کو درست رکھے گا۔ عبد اللہ بن عمروبن العاص رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( يُغْفَرُ لِلشَّهِيْدِ كُلُّ ذَنْبٍ إِلَّا الدَّيْنَ )) [ مسلم، الإمارۃ، باب من قتل في سبیل اللہ کفرت خطایاہ إلا الدین: ۱۸۸۶ ] ’’قرض کے سوا شہید کے تمام گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔‘‘ شہادت اور شہداء کے مزید بہت سے فضائل کی تفصیل کے لیے کتبِ احادیث میں سے جہاد کے ابواب ملاحظہ فرمائیں۔