سورة الدخان - آیت 40
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً فیصلے کا دن ان سب کا مقرر وقت ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيْقَاتُهُمْ اَجْمَعِيْنَ: یہ ان کے اس مطالبے کا جواب ہے کہ ’’ہمارے باپ دادا کو لے آؤ اگر تم سچے ہو۔‘‘ فرمایا، موت کے بعد زندگی کوئی کھیل نہیں کہ جب کوئی اس کا مطالبہ کرے اسے کوئی مردہ زندہ کرکے دکھا دیا جائے۔ اس کے لیے اللہ تعالیٰ نے ایک وقت مقرر فرما رکھا ہے جس میں وہ سب کو جمع کرکے ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا۔