سورة ص - آیت 88
وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَأَهُ بَعْدَ حِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور یقیناً تم اس کی خبر کچھ وقت کے بعد ضرور جان لو گے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ لَتَعْلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعْدَ حِيْنٍ : یعنی قرآن مجید میں جو وعدے یا وعید آئے ہیں، یا اس نے آئندہ کے متعلق جو کچھ بتایا ہے ان کا حق ہونا کچھ وقت کے بعد دنیا میں دیکھ لو گے، جیسا کہ بدر اور دوسرے مواقع پر کفار نے دیکھ لیا، یا پھر موت کے بعد قیامت کے دن ہر حال میں دیکھ لو گے۔