سورة ص - آیت 58

وَآخَرُ مِن شَكْلِهِ أَزْوَاجٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور دوسری اس کی ہم شکل کئی قسمیں۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اٰخَرُ مِنْ شَكْلِهٖ اَزْوَاجٌ : ’’ اٰخَرُ ‘‘ مبتدا ہے، ’’ مِنْ شَكْلِهٖ ‘‘ ’’كَائِنٌ‘‘ کے متعلق ہو کر اس کی صفت ہے اور ’’ اَزْوَاجٌ ‘‘ خبر ہے۔ یعنی ان کا عذاب صرف حمیم و غسّاق ہی نہیں ہو گا، بلکہ حمیم و غسّاق سے ملتی جلتی کئی شکلوں کا اور عذاب بھی ہو گا، مثلاً زمہریر، سموم، زقّوم اور صعود وغیرہ۔