سورة الصافات - آیت 178
وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ایک وقت تک ان سے منہ موڑ لے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ تَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِيْنٍ ....: تاکید کے لیے بات دوبارہ دہرائی، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی ہو اور شاید کفار عبرت حاصل کرلیں۔ یہاں صرف ’’ اَبْصِرْ ‘‘ فرمایا، ’’أَبْصِرْهُمْ‘‘ نہیں فرمایا، اس لیے کہ پہلے ان کا ذکر ہو چکا ہے، یا اس لیے کہ پہلے صرف کفار مکہ کو دیکھنے کا حکم ہے، اب عموم کے لیے ’’هُمْ‘‘ کو حذف کر دیا کہ صرف کفار قریش ہی کو نہیں بلکہ سب جھٹلانے والوں کو اور ان کے ہر حال کو دیکھتے جاؤ، بہت جلد وہ بھی انجام دیکھ لیں گے۔