سورة الصافات - آیت 148
فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَىٰ حِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس وہ ایمان لے آئے تو ہم نے انھیں ایک وقت تک فائدہ دیا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ فَاٰمَنُوْا : شاہ عبدالقادر لکھتے ہیں : ’’وہی قوم جس سے بھاگے تھے، ان پر ایمان لا رہی تھی۔ (وہ انھیں) ڈھونڈتی تھی کہ یہ جا پہنچے، (اس سے) ان کو بڑی خوشی ہوئی۔‘‘ (موضح) 2۔ فَمَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِيْنٍ : یعنی انھیں عذاب سے بیک وقت ہلاک کرنے کے بجائے ہر ایک کو اس کی مقررہ عمر تک فائدہ اٹھانے کا موقع عطا فرمایا۔