سورة الصافات - آیت 128
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
مگر اللہ کے وہ بندے جو چنے ہوئے ہیں۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِيْنَ : یعنی الیاس علیہ السلام کی ساری قوم نے انھیں جھٹلایا، مگر اللہ کے چنے ہوئے بندوں نے نہیں جھٹلایا، بلکہ وہ ان پر ایمان لے آئے، اس لیے وہ عذاب سے محفوظ رہے اور رہیں گے۔