سورة الصافات - آیت 118
وَهَدَيْنَاهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ہم نے ان دونوں کو سیدھے راستے پر چلایا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ هَدَيْنٰهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَ : صراط مستقیم کی ہدایت بہت بڑا احسان ہے، کیونکہ اسی پر نجاتِ اُخروی کا دارو مدار ہے۔