سورة الصافات - آیت 60
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً یہی تو بہت بڑی کامیابی ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ ....: یہ دونوں آیات اس مومن کا بقیہ کلام بھی ہو سکتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا کلام بھی کہ ’’ عِبَادَ اللّٰهِ الْمُخْلَصِيْنَ ‘‘ (اللہ کے خالص کیے ہوئے بندوں) کو حاصل ہونے والا یہ ’’ رِزْقٌ مَّعْلُوْمٌ ‘‘ (مقرر رزق) ہی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ ایسے ہی خوش کن انجام کو حاصل کرنے کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے۔