سورة الصافات - آیت 56
قَالَ تَاللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہے گا اللہ کی قسم! یقیناً تو قریب تھا کہ مجھے ہلاک ہی کر دے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ قَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِيْنِ:’’ اِنْ كِدْتَّ‘‘اصل میں’’إِنَّكَ كِدْتَّ‘‘ تھا، دلیل اس کی’’ لَتُرْدِيْنِ‘‘ کا لام ہے۔ ’’ كِدْتَّ ‘‘ ’’كَادَ يَكَادُ‘‘ سے ماضی معلوم ہے۔ ’’ لَتُرْدِيْنِ‘‘ اصل میں’’لَتُرْدِيْنِيْ‘‘ تھا۔ ’’أَرْدٰي يُرْدِيْ إِرْدَاءً‘‘ (افعال) ہلاک کرنا۔ اسے مخاطب کر کے کہے گا، اللہ کی قسم ! یقیناً تو قریب تھا کہ مجھے راہ راست سے بہکا کر ہلاک کر دیتا۔ 2۔ ان آیات میں برے ساتھیوں سے اجتناب کا سبق ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کا خاص فضل نہ ہو تو اس کا نتیجہ کتنا مہلک ہے۔