سورة الصافات - آیت 29
قَالُوا بَل لَّمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہ کہیں گے بلکہ تم ایمان والے نہ تھے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
قَالُوْا بَلْ لَّمْ تَكُوْنُوْا مُؤْمِنِيْنَ : ان کے سردار انھیں پانچ جواب دیں گے، پہلا یہ کہ دنیا میں ہم تمھارے کفر کا سبب نہیں تھے، بلکہ تم نے خود اپنی مرضی سے ایمان قبول کرنے سے انکار کیا اور اس پر کفر کو ترجیح دی۔ کفر کا منبع تمھاری ذات تھی، ایمان کسی وقت بھی تمھارے دلوں میں نہیں تھا کہ ہم نے تمھیں اس سے مرتد کیا ہو۔