سورة الصافات - آیت 21

هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یہی فیصلے کا دن ہے، جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

هٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِيْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ : اس وقت فرشتے اور مومن انھیں کہیں گے، یا وہ خود ایک دوسرے کو ملامت کے لیے کہیں گے، ہاں! یہی وہ فیصلے کا دن ہے جسے تم نہیں مانتے تھے۔