سورة يس - آیت 62
وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنكُمْ جِبِلًّا كَثِيرًا ۖ أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بلاشبہ یقیناً اس نے تم میں سے بہت سی مخلوق کو گمراہ کردیا۔ تو کیا تم نہیں سمجھتے تھے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَعْقِلُوْنَ : یعنی کیا تم اتنی عقل نہ رکھتے تھے کہ جب شیطان تمھارا دشمن تھا تو تم اس کے بتائے ہوئے راستے پر نہ چلتے؟