سورة آل عمران - آیت 82
فَمَن تَوَلَّىٰ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر جو اس کے بعد پھر جائے تو یہی لوگ نافرمان ہیں۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَمَنْ تَوَلّٰى....: اس آیت میں اہل کتاب کو متنبہ کیا گیا ہے کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہ لا کر دراصل اس عہد کی خلاف ورزی کر رہے ہو جو تمہارے انبیاء سے اور ان کے ذریعے تم سے لیا گیا ہے، اب بتاؤتمہارے فاسق ہونے میں کوئی شک و شبہ ہو سکتا ہے ؟ (رازی)